جی ہاں امام عالی مقام
کے گنبد والی جو بلڈنگ تصویر میں نظر آرہی ہے اسی کا نام انٹر نیشنل سنی سنٹر ہے قبلہ
مجاہد اسلام حضرت سید عالمگیر اشرف اشرفی جیلانی
جب پہلی بار ناگپور تشریف لائے تو بحکم حضرت
بابا سید تنویر اشرف اشرفی جیلانی علیہ الرحمہ جامعہ رشیدیہ تنویر الاسلام ناگپور کی
باغ ڈور سنبھالی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بہت ہی کم وقت میں اپنی متحرکانہ زندگی
سے تعلیم و تعلم کے میدان میں اس ادارے جامعہ رشیدیہ تنویر الاسلام کو ایک مقام عطاء
کردیا کل ہی مفتی سید تنویر سعدی صاحب کے حجرے میں ایک مجلس سجی تھی جس میں محلے کے
کچھ احباب تھے ان سب سے میں نے کہا جامعہ رشیدیہ
کی اتنی عالی شان عمارت ہے اسے تو پورے شہر کا مرکزی ادارا ہونا چاہیے تھا تو ایک صاحب
میری طرف مخاطب ہوکر گویا ہوئے مفتی صاحب یہ ادارا پہلے مرکزی ہی تھا جب قبلہ مجاہد
اسلام اس کی باغ ڈور سنبھالے ہوئے تھے خود مجاہد اسلام علامہ سید عالم گیر اشرف اشرفی
جیلانی شرح تہذیب، نحو و صرف اور مشکاة شریف جیسی کتابوں کا درس دیتے تھے کچھ ناچاقی
کے بعد لشکری باغ ناگپور میں بحکم حضور شیخ الاسلام "دارالعلوم
شیخ الاسلام" کو ایک نئی جہت دی اور اس ادارے
کے بھی تعلیم و تعلم کا ناگپور شہر میں خوب شہرہ ہوا، قبلہ مجاہد اسلام کو میں بخوبی جانتا ہوں آپ کو
ہر وقت کچھ نیا کرنے کی اور قوم کے لیے کچھ الگ کرنے کی ایک دھن رہتی ہے آپ نے جب یہ
محسوس کیا ہمیں صرف بچوں کو عالم و حافظ ہی نہیں بنانا ہے بلکہ اس کے ساتھ دنیا سے
آنکھ آنکھ ملاکر دین کا کام کرنے کا ہنر بھی پیدا کرنا ہے تو آپ نے 2015 میں ناگپور
ٹیکہ سے کچھ فاصلے پر پیلی ندی کے علاقے محلہ نظام الدین کالونی میں اپنی ذاتی زمین
خرید کر انٹرنیشنل سنی سنٹر
کا قیام کیا جس میں ہر تعلیم و تعلم کے اس شعبہ کو رکھا جسے حاصل کرکے طلبہ و طالبات
زمانے میں نام پیدا کرسکیں۔
ازقلم: شمس الزماں خان صابری
"
انٹرنیشنل سنی سنٹر ناگپور"
.jpg)